راولپنڈی، پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں،3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعہ 27 مئی 2022 23:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی03ملزمان گرفتارکرلئے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن کو گرفتا رکرکے ملزم سے 01پستول30بور برآمد کیا، صد واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ذیشان کو گرفتا رکرلیا، ملزم سی01پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،جبکہ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثمر کیانی کو گرفتار کرکے ملزم سی01پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں