پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں جاری

930 لٹر مضر صحت دودھ تلف، جہلم میں 1 فوڈ پوائنٹ کی پروڈکشن بند ،3کے خلاف مقدمہ درج اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی خوراک سے وابستہ کاروبار کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی کے قوانین پر عمل درآمد ہر صورت لازم ہے،شعیب خان جدون

جمعہ 24 جون 2022 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) پنجاب فوڈا تھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک فوڈپوائنٹ کی پروڈکشن بند جبکہ 3فوڈ پوائنٹس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ،دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کرتے 930لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈا تھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں کارروائیاںکرتے ہوئے ایک فوڈ کی پروڈکشن بند جبکہ کے سنگین خلاف ورزیوں پر 3کے خلاف مقدمات درج کر وا دیے۔

ڈی جی فوڈا تھارٹی نے بتایا کہ جہلم اورچکوال میں فوڈ سیفٹی ٹیموںنے پروڈکشن ایریا میںچوہوں ،کیڑے مکوڑوں کی موجودگی اور حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر 3یونٹس کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیے گئے ۔

(جاری ہے)

اٹک میں کارروائیاں کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے باسی گوشت کی سٹوریج اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پر میرج ہال کیخلاف ایکشن لیا گیا۔جہلم میں صفائی کے انتہائی ناقص انتطامات پر ڈیری شاپ کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔

اصلاح تک کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔راولپنڈی میں ٹیموں نے کھنہ پل پر ناکے لگا کر 29 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کی چیکنگ کرتے ہوئے 930لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا ۔تلف کیے جانیوالے 930 لٹر دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔خوراک سے وابستہ کاروبار کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی کے قوانین پر عمل درآمد ہر صورت لازم ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں