اپنے اغوا ء کا ڈرامہ رچا کر والد سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کرنیوالا نوجوان گرفتار

ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، پولیس

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے اغوا کا ڈرامہ رچا کر اپنی ہی فیملی سے تاوان کا مطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد پولیس نے نوجوان کے والد کی مدعیت میں 25 اپریل کو اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، تفتیش پر معلوم ہوا نوجوان نے دوستوں کے ہمراہ اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچا کر دوستوں سے مل کر اپنے ہی والد سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان ساجد نے اپنے اغوا کے منصوبے میں دو دوستوں کو شامل کیا تھا، واقعہ تھانہ نصیر آباد کے علاقے چاکرہ میں پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان ساجد، آفتاب اور قاسم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں