ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کی شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف کی قبرپر حاضری ، فاتحہ خوانی کی

بدھ 1 مئی 2024 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرنے گزشتہ روز شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف کی قبرپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اس موقع پرچیف سکیورٹی افسر اور ایس ایچ او چونترہ بھی موجود تھے ایس ایس پی آپریشنز نے شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے ملاقات کی انہوں نے کہاکہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، آپ دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے،شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں،جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں