آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کی ملاقات

جمعہ 17 مئی 2024 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کی اور غیرمعمولی پرفارمنس پر انہیں سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی ہاکی ٹیم کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نےہاکی ٹیم کو غیرمعمولی کارکردگی پر سراہا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ہاکی ٹیم کو مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔ آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے مستقبل کی کوششوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں صدر پی ایچ ایف طارق حسین بھی شریک تھے، جنہوں نے ملاقات اور بات چیت کے موقع کیلئے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں