ایوب پارک کے قریب ڈمپرکی زد میں آکرسینئر ٹریفک وارڈن زخمی

انسپکٹر عمران نے تیز رفتار ڈپمر کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے ڈمپر بھگا لیا

بدھ 22 مئی 2024 20:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) تھانہ مورگاہ کے علاقے میں ایوب پارک کے قریب پولیس ناکے پر تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر سینئرٹریفک وارڈن زخمی ہو گیا ایوب پارک کے قریب ڈیوٹی پر تعینات سینئر ٹریفک وارڈن انسپکٹر عمران نے تیز رفتار ڈپمر کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے ڈمپر بھگا لیا اس دوران ڈمپر کی ٹکر سے انسپکٹر عمران زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم انسپکٹر کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پویس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر قبضے میں لے لیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں