آپریشن ردالفساد:پاک فوج نے مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے رابطہ نمبرز جاری کر دئیے

اتوار 26 فروری 2017 13:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) پاک فوج نے آپریشن رد الفساد میں پنجاب رینجرز کی معاونت اور کسی بھی مشکوک شخص اور سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے فون نمبرز اورای میل جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے اداری(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے 042-99220030 یا 042-99221230 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ واٹس ایپ پر اطلاع دینے کیلئے 0340-8880100 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عوام اگر کسی مشکوک شخص یا سرگرمی سے متعلق ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دینا چاہتے ہیں تو اس مقصد کیلئے 0340-8880047 نمبر استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ ای میل ایڈریس [email protected]پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشکوک شخص یادہشت گردی سے متعلق واقعے کی اطلاع پنجاب رینجرزکودی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں