پاک زمبابوے سیریز ،کرکٹ سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں کی صفائی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 25ورکرز تعینات

منگل 27 اکتوبر 2020 23:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز سے قبل کرکٹ سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں کی صفائی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 25ورکرز تعینات کر دیئے گئے ،ڈبل روڈ ،پنڈی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقے کی مکمل صفائی کی جا رہی ہے، میچ سے قبل اور بعد میں صفائی کو یقینی بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یو سی 76کھنہ ڈاک میں آگاہی کیمپ ،مارکیٹ اور ڈورٹو دور آگاہی مہم شروع کر دی گئی ،شہریوں سے کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکنے ، ڈینگی کی روک تھام کیلئے کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دینے کی اپیل کی گئی ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہاکہ راولپنڈی کی صفائی اور ڈینگی کے خاتمے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں