شعیب اختر وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان سے متاثر ، وڈیڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کردی

پیر 25 اکتوبر 2021 12:55

شعیب اختر وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان سے متاثر ، وڈیڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کردی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان سے مٴْتاثر ہوگئے جس کی ویڈیو اٴْنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

(جاری ہے)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب اختر نے محمد رضوان کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں اٴْنہیں کرکٹ گراؤنڈ میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو گزشتہ روز ہونے والے دٴْنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ کی کہ جب محمد رضوان نے پانی کے وقفے کے دوران نماز کی ادائیگی کی۔شعیب اختر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اللّہ تعالیٰ اٴْس سر کو کسی کے آگے جھکنے نہیں دیتا جو صرف اللّہ تعالیٰ کے آگے جھکتا ہے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments