ساہیوال، کتوںکی لڑائی پر جواء کھیلنے والی31ملزمان گرفتار

اتوار 16 دسمبر 2018 18:50

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) کتوںکی لڑائی پر جواء کھیلنے والی31ملزمان گرفتار۔ نورشاہ تھانہ کی حدود 66/4-Rمیںمظہر فرید وغیرہ کتوںکی لڑائی پر جواء کرارہے تھے اورلڑائی کے دوران کتے زخمی ہورہے تھے کہ اس دوران نورشاہ پولیس کواطلاع مل گئی اورایس ایچ او محمداکبر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر مظہر فرید وغیرہ 31افراد کو گرفتارکرکے ان سے 95ہزارروپے نقدی وٹک برآمدکرلی جبکہ11ملزمان فرارہونے میںکامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ نورشاہ نے ملزمان کے خلاف 5/7/78 قمار بازی ایکٹ اور 429ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں