آزاد کشمیر انتخابات ،ساہیوال پولنگ ا سٹیشن پر پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب

اتوار 25 جولائی 2021 19:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں ساہیوال میں گورنمنٹ ہائی سکول اور چیچہ وطنی میں ایم سی ہائی سکول میں بنائے گئے، پولنگ اسٹیشنز پر آزاد کشمیر کے شہریوں نے ایل اے 34جموں اور کشمیر ویلی کی سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے۔ساہیوال میں ایل ای34جموں ون میں ایک ڈالا گیا جو مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نا صر حسین زار کو ملا جبکہ کشمیر ویلی میں 20مرد و خواتین نے ووٹ ڈالے ۔

(جاری ہے)

کشمیر ویلی کی سیٹ ایل ای42 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار حفیظ احمد بٹ کو9،پی ٹی آئی کے امیدوار محمد عاصم شریف کو6اور مسلم لیگ (ن)کے امیدوار شوکت علی شاہ کو5ووٹ ملے ۔دریں اثناء چیچہ وطنی ایم سی ماڈل ہائی سکول کے پولنگ اسٹیشن پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 8ووٹ کاسٹ ہوئے 7ووٹ تحریک انصاف کے امیدوار کو اور ایک ووٹ عوامی تحریک نے حاصل کیا۔چیچہ وطنی پولنگ اسٹیشن پرمسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کوئی ووٹ نہ ملا جس کی بڑی وجہ پولنگ اسٹیشن پر تحریک انصاف کے ایم این اے رائے مر تضیٰ اقبال موجود رہے اور ووٹ ڈلوائے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں