ساہیوال، پولیس نے گیس سلنڈر دھماکہ کے ذمہ دارر شیخ محمد نوید کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا

جمعرات 1 مارچ 2018 16:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پولیس فرید ٹائون نے پاک ایونیو کالونی میں گیس سلنڈر دھماکہ کے ذمہ دار دوکاندار شیخ محمد نوید کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

منگل کی رات کو گیس سلنڈروں کی دوکان پر رکشہ اور مزدا گاڑی میں گیس کی ری فلنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھنے سے رکشہ،مزدا گاڑی تباہ ہو گئی اور دوکانوں کی چھتیں اڑ گئیں شیخ نوید سمیت چار افراد زخمی ہو گئے تھے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں