خسرہ بچائو مہم، ضلع بھر میں 2لاکھ68ہزارسے زائد بچوں کو ویکسین لگائی گئی،سی ای او ہیلتھ

منگل 23 اکتوبر 2018 22:32

ساہیوال ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) محکمہ صحت نے خسرہ بچائو مہم کے پہلے سات روز کے دوران ضلع بھر میں 2لاکھ68ہزار 2سو سے زائد بچوں کو ویکسین لگائی جو 2لاکھ 40ہزار کے ٹارگٹ کے 112فیصد ہے ،یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی،انہو ںنے کہا کہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں نے 9ماہ سے کم عمر 15ہزار4سو سے زائد ،9ماہ سے 5سال کی عمر کے ایک لاکھ68ہزار3سے زائد اور 5سے 7سال کے 84ہزار 4سو سے زائد بچوں کو ویکسین دی جس سے وہ اس موذی مرض سے محفوظ رہیں گے،انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو صاف ستھرا ماحول دیں تا کہ انہیں مختلف بیماریوںسے بچایا جا سکے جو ان کی ذہنی و جسمانی نشورونما کے لئے انتہائی ضروری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں