ساہیوال، ٹریفک جام کر کے مظاہرہ کر نے اور نقص امن پر تحریک لبیک کے 47 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 1 نومبر 2018 21:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2018ء) پولیس ہڑ پہ نے جی ٹی روڈ اڈاہ داد فتیانہ کے قریب ٹریفک جام کر کے مظاہرہ کر نے اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا کر نے کے الزامات میں 47تحریک لبیک کے کارکنوں اور عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں نامزد تحریک لبیک کے عہدیداروں اور کارکنوں قاری آصف سعیدی،قاری عمران،عابد علی،ذو الفقار علی،یعقوب،اختر،محمد اسماعیل،محمد ادریس،قاری سیف الرحمن ،حافظ عمر،ارشد دوکاندارا ور قاری محمد اکرام خطیب مسجد اڈا داد فتیانہ اپنی35ساتھیوں سمیت ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر کے جلوس نکالا ،احتجاجی مظاہرہ کیا اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا کیا ۔

پولیس ہڑپہ نے مقدمہ188ت پ اور16ایم پی او درج کر کے تفتیش شروع کر ی ہے ۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں