تھانوں میں آنے والے سائلین کوعزت دینا ان کی اولین ترجیح ہے‘ڈی پی او

بدھ 14 نومبر 2018 23:39

ساہیوال۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء نے کہاہے کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کوعزت دینا ‘ان کی دادرسی کرنااورجرائم پرقابوپانا ان کی اولین ترجیح ہے‘شکایت سیل میں آنے والی درخواستوں پر فوری ایکشن لیاجائے گا اورمظلوم افراد پرظلم کرنے والے ظالموں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائیگا۔

صحافیوں کی طرف سے کی جانیوالی نشاندہی کاخیرمقدم کرتے ہوئے فوری ایکشن لیں گے، پولیس کی کوتاہیوں وکمی سے متعلق درست نشاندہی پر کارروائی کرینگے۔ تنقید برائے تنقید نہیں برائے اصلاح ہونی چاہئے۔ وہ یہاں اپنے دفترمیں اخبارنویسوں کے ساتھ تعارفی ملاقات میں گفتگوکررہے تھے۔ اس موقع پرپی آراو سب انسپکٹر ملک محمد عباس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مویشی چوری کی روک تھام کیلئے ناکے لگاکر مسروقہ مویشی برآمد کرکے ملزمان کی گرفتاری کویقینی بنائیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کیلئے حکمت عملی اورگشت کے نظام کومزید بہترکرکے جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کوعزت دینگے اوران کی شکایت کاازالہ کیلئے ان کی دادرسی کے اقدامات میں تیزی لائی جائیگی، انہوں نے صحافیوں کویقین دلایا کہ وہ پولیس سے متعلقہ معاملات سے آگاہ رکھنے کیلئے انہیں بروقت معلومات فراہم کریں گے تاکہ وہ بروقت اوردرست رپورٹنگ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں