پولیس ملازمین کے مسائل اور انکو ریلیف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے،محمد علی ضیاء

منگل 18 دسمبر 2018 20:11

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہاہے کہ پولیس ملازمین کے مسائل اور انکو ریلیف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ پنشن پرجانیوالے ملازمین کی پنشن کے کیسز جلد از جلد نمٹائے اورتنخواہوں کی فکسیشن‘پرموشن اور سالانہ کارکردگی کی رپورٹس کے متعلق مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں گے ۔

وہ یہاں اپنے دفتر میں دفتری سٹاف کے ساتھ میٹنگ کررہے تھے ۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ پرموشن کے معاملات میں ملازمان کی سالانہACRs کو مکمل کریں اگر ACRsکی وجہ سے کسی ملازم کی پرموشن میں رکاوٹ آئی تویہ ناقابل برداشت ہوگی۔

(جاری ہے)

پینڈنگ شوکاز اور انکوائریز کو جلد نمٹایا جائیگا۔

سنگین مقدمات میں ملوث جیل سے رہا ئی پانے والے ملزمان کی سخت نگرانی کروائی جائے۔اشتہاری مجرمان کیخلاف مہم کو تیز کیا جائے اورانکے شناختی کارڈزو دیگر کوائف آن لائن پولیس ریکارڈ میں درج کئے جائیں ۔ کرائم سین رسپانس ٹیم کو مزید فعال کیا جا رہاہے۔انہوںنے کہا کہ تمام ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء سو فیصد میرٹ پرہوکسی قسم کی شکایت ہرگز برادشت نہیں کی جائیگی۔خراب گاڑیوں کے حوالے سے انہوں نے ایم ٹی او کو ہدایت کی کہ جو گاڑیاں خراب ہیں ان کو جلد از جلد ٹھیک کروا کر آن روڈ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں