ناکہ لگاکر بیٹھے ہوئے 7ملزمان گرفتار، اسلحہبرآمد

منگل 15 جنوری 2019 20:54

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈکیتی کی نیت سے ناکہ لگاکر بیٹھے ہوئے 7ملزمان گرفتار‘-6پسٹل وپمپ ایکشن برآمد‘3فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پل بارشن 70/4-Rکے قریب زاہد وغیرہ 10ملزمان ڈکیتی کی نیت سے شارع عام پر ناکہ لگاکر بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران نورشاہ پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے ملزمان کو گھیرے میںلیکر چھاپہ مارا اور زاہد اقبال ‘مبارک علی ‘وقار ‘محبوب ‘اختر علی اور ساجد وغیرہ 7 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 1پمپ ایکشن اور5پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرلیں جبکہ 3ملزمان فرارہونے میںکامیاب ہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں