ڈیریز ایسوسی ایشن ساہیوال کے صدر کی صوبائی وزیرخوراک پنجاب سے ملاقات

جمعرات 17 جنوری 2019 22:45

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سفیرساہیوال اور ڈیریز ایسوسی ایشن ساہیوال کے صدر حاجی سہیل انجم انصاری نے سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے ہمراہ لاہورمیں صوبائی وزیرخوراک پنجاب سمیع الله چوہدری کے ساتھ ملاقات کی۔ جس میں انہیں ڈیریز کے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر خوراک نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل خوراک کو مسائل پرمبنی درخواست مارک کی اوراعلیٰ سطحی اجلاس بلاکر تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

سمیع الله چوہدری نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم مکمل طورپر کاروباری طبقے کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرینگے۔ اس موقع پر صدرڈیریز ایسوسی ایشن سہیل انجم انصاری نے مطالبہ کیا کہ ساہیوال میں بائیوکیمیکل لیبارٹری کاقیام عمل میں لایاجائے جس پر صوبائی وزیر نے لیبارٹری کے قیام کی یقین دہانی کرائی۔ سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے ایسوسی ایشن کے مطالبات کوجائز قراردیتے ہوئے کہا کہ ڈیری انڈسٹری ساہیوال میں اہم مقام رکھتی ہے حکومت کوچاہئے کہ ان کے جائز مطالبات فوری حل کئے جائیں تاکہ تاجرطبقہ باآسانی ملکی معیشت کومضبوط کرنے میں اپنا کرداراداکرے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں