سانحہ ساہیوال، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی آصف کمال کا بیان قلمبند

گرفتار ملزمان صفدر حسین نے اہلکاروں کی طرف سے کار پر فائرنگ نہ کر نے کا اپنا موقف دہرایا

منگل 5 مارچ 2019 23:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2019ء) سانحہ ساہیوال کی جو ڈیشل انکوائری کے آفیسر شکیل احمد گورائیہ نے پانچویں سماعت پر سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی آصف کمال کا بیان قلمبند کیا اور سانحہ ساہیوال کے متعلق ڈی ایس پی آصف کمال سے آگاہی حاصل کی جبکہ گرفتار ملزمان صفدر حسین نے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی طرف سے کار پر فائرنگ نہ کر نے کا اپنا موقف دہرایا اور کہا کہ کار پر دوسری طرف سے فائرنگ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مر زا آصف ڈی ایس پی ،ریجنل آفیسر سیف اللہ اور سی ٹی ڈی انسپکٹر عادل کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے اور جو ڈیشل انکوائری اگلے روز بھی جاری رہے گی ۔تاہم ڈی ایس پی آصف کمال نے اپنے مو قف میں سی ٹی ڈی کی کاروائی کو درست ثابت کر نے کیلئے دلائل دئے اور بیان قلمبند کرایا۔تاہم مقدمہ کے مد عی مہر جلیل احمد اور مقتول کے بیٹے عمیر نے وزیرا عظم سے انصاف کی اپیل کی ہے اور مہر جلیل نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو سی ٹی ڈی کے آفیسروں کو تحفظ فراہم کر نے کا را ستہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں