موٹرسائیکل ڈرائیونگ کرتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں،سب انسپکٹر محمدنعیم خان

جمعہ 26 اپریل 2019 18:24

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کی خصوصی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ 45/5-L کے انچارج سب انسپکٹر محمدنعیم خان نے پٹرولنگ پوسٹ کی بیٹ ایریا میں مختلف مقامات پر کالج اور سکولوں کے طلباء اورشہریوں ودیہاتیوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کہاکہ وہ موٹرسائیکل ڈرائیونگ کرتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں تاکہ وہ خدانخواستہ حادثہ کی صورت میں سرکی سنگین چوٹ سے محفوظ رہ سکیں ۔

(جاری ہے)

ہیلمٹ پہن کر اپنی زندگی کو محفوظ بنانا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔ انہوںنے کار سواروں اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی ہدایت کی کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں ۔ انہوںنے ڈرائیورز کو سیٹ بیلٹ کے مختلف فوائد کے بارے آگاہ کیا اور گاڑی کو محتاط انداز میں مناسب سپیڈ پر چلانے اور غلط اوورٹیکنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی ۔انہوںنے کہاکہ محتاط ڈرائیونگ کرتے ہوئے نہ صرف حادثات سے بچا جا سکتاہے بلکہ اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنایاجاسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں