ساہیوال،شراب فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون ‘4560گرام چرس ‘85لیٹرشراب معہ چالو بھٹی برآمد ‘6 ملزمان گرفتار

پیر 20 مئی 2019 18:17

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) شراب فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون ‘4560گرام چرس ‘85لیٹرشراب معہ چالو بھٹی برآمد ‘6 ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے اورپاکپتن روڈ پر نامور منشیات فروش الله یار کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 4200گرام چرس برآمد کرلی۔ 55/5-Lمیں فہیم الله سے 360گرام چرس‘92/9-Lمیں راشد علی سی10لیٹرشراب ‘کونسل موڑ پاکپتن روڈ کے قریب اسد علی سے 10لیٹر‘52/5-Lمیں عابد سی20لیٹر اور 96/9-Lمیں مبارک علی سے 45لیٹرشراب معہ چالو بھٹی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں