ساہیوال، سرکاری ٹیم کو یر غمال بنانے پتھرائو اور قاتلانہ حملہ کے الزام میں گرفتار سات ملزم ریمانڈ پر پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کے سپرد

بدھ 19 جون 2019 22:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں نے انسداد تجاوزات اوکاڑہ کی سرکاری ٹیم کو یر غمال بنانے پتھرائو اور قاتلانہ حملہ کے الزام میں گرفتار سات ملزموں صادق گجر،میاں خاں،محمد عاشق،محمد سلیم،نیاز احمد،پر ویز اور وقار احمد کو سات یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کے سپرد کر دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزموں کو دوبارہ 25جون کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق13جون2019کو امین ٹائون میں مویشیوں کے باڑے بنا کر ناجائز تعمیرات کو مسمار کر نے کے لئے میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کی ٹیم میونسپل آفیسر خالد محمود اور پولیس مو قع پر پہنچی تو39آتشی اسلحہ سے مسلح افراد نے گھروں پر چڑھ کر مورچہ بندی کر لی۔فائرنگ کی،پتھرائو کیا گیا اور انسداد تجاوزات ٹیم کو یر غمال بنا لیا گیا ۔پتھرائو اور فائرنگ سے پانچ پولیس کانسٹیبل ،ایس ایچ او قلب عباس اورمیونسپل آفیسر بھی زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ۔پولیس اے ڈویژن نے خالدمحمود میونسپل آفیسر کی رپورٹ پر مقدمہ 342,337,149,148,186,353,324ت پ اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کر کے سات ملزموں کو گرفتار کر لیا دیگر ملزم مفرور ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں