پارکوںکی بد حالی کے باعث عوام کا سیرو تفریح کے لئے پارکوں میں آنا بند ہورہاہے،خاوز زبیرو یلفیئر ٹرسٹ

جمعرات 18 جولائی 2019 17:41

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) خاوز زبیرو یلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران عابد شہزاد مغل اور حافظ علی حسن نے کہاہے کہ پارکوںکی بد حالی کے باعث عوام کا سیرو تفریح کے لئے پارکوں میں آنا بند ہورہاہے جس کے لئے ضروری ہے کہ انتظامیہ ساہیوال کے پارکوں میں صفائی کو بہتربنائے اور پودوں وغیرہ کی تزئین وآرائش کرائی جائے۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں انہوںنے کہاکہ فریدیہ پارک ‘کنعان پارک اور دیگر پارکوں میں جابجا کوڑا کرکٹ ‘سٹریٹ لائٹس کی بندش سے نہ صرف شہری پریشان ہیں بلکہ شہریوںنے پارکوں میں آنا جانا بھی کم کردیاہے جو تشویش ناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ پارکوں کو تفریحی حوالہ سے خوبصورت بنانے اور ماحول کی بہتری کے لئے مستقل عملی اقدامات اٹھائے تاکہ شہریوںکو پارکوں میں بہتر تفریحی سہولیات اور صحت مند ماحول میسر ہوسکے۔انہوںنے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں