ساہیوال، ٹریفک حادثات کے دوران دو کمسن بچے اورا یک بوڑھے سمیت تین جاں بحق

جمعرات 18 جولائی 2019 22:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران دو کمسن بچے اورا یک بوڑھے سمیت تین جاں بحق ۔ بہادر شاہ کے علاقہ واں مہر شاہ میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں پر ویز کی ایک سالہ بچی آمنہ جاں بحق جبکہ اسکی بیوی زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مالن شاہ شیر والا روڈ پر چک147/9.Lکے قریب موٹر سائیکل اور کار میں ٹکر کے نتیجہ میں مشتاق احمد کا8سالہ بیٹا حنان جاں بحق جبکہ اسکا باپ مشتاق احمد شدید زخمی ہو گیا۔

قطب شہانہ ساہیوال روڈ پر چک88/6Rکے قریب ایک تیز رفتار کار نی60سالہ بوڑھے کو ٹکر ماری جس سے بو ڑھا شدید زخمی ہو گیا ۔ریسکیو1122نے سول ہسپتال دا خل کرا دیا جہاں بوڑھا جاں بحق ہو گیا فرید ٹائون پولیس نے لاش پو سٹ مارٹم کے بعد لاوارث قرار دے کر دفن کرا دی ۔پولیس بہادر شاہ،ڈیرہ رحیم اور فرید ٹائون نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں