ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر کے نظام کو نافذ کیاجائے،حکیم لطف الله

منگل 15 اکتوبر 2019 17:58

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان سوشل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ پاکستان کے جنرل سیکرٹری حکیم لطف الله نے کہاہے کہ قرآن مجید کا پڑھنا باعث برکت ہے مگر اس کو سمجھ کر عمل پیرا ہونا دین اسلام کے حقیقی تقاضوں میں ہے، حکومت تمام تعلیمی اداروں میں قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر کلاسز کا موثر نظام نافذ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آج لوگوں کی اکثریت قرآن مجید کے ترجمہ کونہ سمجھنے کے باعث مذہبی معاملات اور احکامات الٰہی سے بے بہرہ ہے جس کی وجہ سے معاشرتی برائیوں میں اضافہ ہو رہاہے، اگر قرآن مجید کا ترجمہ بہتر طریقہ سے سمجھا جائے تو کروڑوں افرادسیدھے راستے پر گامزن ہو سکتے ہیں ۔ انہوںنے صدر اور وزیراعظم اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر کے نظام کو نافذ کیاجائے تاکہ نئی نسل اپنے کردار اور عمل کو بہتر کرکے مزید نکھا ر پیدا کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں