انٹی کرپشن ساہیوال نے سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروالی

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:26

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) انٹی کرپشن ساہیوال نے کروڑوں روپے کی 80کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کے حکم اور ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال شفقت الله مشتاق کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن پاکپتن رانا فواد نے ایک سورس رپورٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 147/E-Bمیں 80کنال سرکاری زرعی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرواکر محکمہ مال کے متعلقہ پٹواری کے سپرد کر دی ہے۔ مذکورہ زرعی اراضی جس پر کئی سالوںسے ناجائز قابضین قابض تھے جس کی مالیت 1.60بلین روپے بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں