ساہیوال: پولیس غلہ منڈی کمسن بچی مریم کے اغواء اور قتل کے ملزموں کا چھ یوم گزرنے کے با وجود سراغ نہیں لگا سکی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 22:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) پولیس غلہ منڈی کمسن بچی مریم کے اغواء اور قتل کے ملزموں کا چھ یوم گزرنے کے با وجود سراغ نہیں لگا سکی کمسن بچی مریم کو 2دسمبر کو گلی سے کھیلتے ہوئے نا معلوم ملزموں نے اغوا کر کے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور اسے گلے میں رسی ڈال کر ہلاک کر نے کے بعد بر ہنہ حالت میں کھیت میں پھینک دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بچی کی لاش 5دسمبر کو کھیت سے بر آمد کر لی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کمسن بچی کو زناء اور بد اخلاقی جیسے سنگین جرم کے بعد اس کو بید ردی سے قتل کر نے کی تصدیق ہو چکی ہے مگر پولیس ملزموں کو گرفتار کر نے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔وزیر اعلیٰ پنجاب ا ور آئی جی پنجاب سے مقتولہ کے ورثاء اور عمران تائون کے مکینوں نے اپیل کی ہے کہ سفاک قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انہیں سخت سزا دی جائے اور پولیس کی مسلسل بے حسی کا نوٹس لیا جائی

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں