ساہیوال، اراضی ریکارڈ سنٹر میں وراثتی انتقالات ‘درستگی نام اور فردوںکا اجراء جاری ہے،لینڈ ریکارڈ آفیسر محمد زبیر غوری

پیر 9 دسمبر 2019 18:57

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) لینڈ ریکارڈ آفیسر محمد زبیر خان غوری نے کہاہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں وراثتی انتقالات ‘درستگی نام اور فردوںکا اجراء جاری ہے۔ریکارڈ کی درستگی اور غیر منظور شدہ کالونیوں کی رجسٹری ‘فرد اور انتقالات پر پابندی عائد ہے ۔ پا بندی ختم ہوتے ہی متعلقہ کالونیوں کے فرد کا اجراء کردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

سائلین کے مسائل کے حل کیلئے ہی غیر منظور شدہ کالونیوں پر پابندی اور ریکارڈ کی درستگی کی جارہی ہے۔ ایک ملاقات میںا نہوںنے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر متعلقہ غیر منظور شدہ کالونیوںکی فرد جاری نہیں کی جارہی ۔ سائلین پریشان نہ ہوں جلد ان کے مسائل حل ہوجائیںگے۔ انہوںنے کہاکہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ نے فرد کے اجراء اوردیگر کسی معاملات میں رکاوٹ نہیں ڈالی صرف ان کالونیوں کے کام کو روکاگیا ہے جن پر پابندی عائد ہے اور جن کالونیوں پر پابندی عائد نہیں ہے ان کی فرد کے اجراء ودیگر معاملات فوری حل کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں