جعلی اکائونٹس کیس، مرکزی ملزم محمود خالد چوہدری سمیت دیگر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

منگل 25 فروری 2020 23:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) ڈی جی پی آر پنجاب کے جعلی اکائونٹس کے ذریعے دو کروڑ روپے نکلوانے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ساجد خاں نے گرفتار مر کزی ملزم محمود خالد چو ہدری اور ڈی جی پی آر آفس کے سپر ٹنڈنٹ محمد اعظم خاں اور اسسٹنٹ سپر ٹنڈنٹ محمد علی بھٹی کو مزید تین یوم کے جسمانی ریمانڈ پر انٹی کر پشن ساہیوال کی ٹیم کے سپرد کر دیا اور ملزموں کو دوبارہ27۔

فروری کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت کو انٹی کر پشن ٹیم کے غضنفر طفیل کمبوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ انٹی کر پشن نے جعلی رسید بک اور رسیدیں بر آمد کر لی ہیں اور دس لاکھ روپے مر کزی ملزم محمودخالد کے ایک اکائونٹنٹ کو منجمند کرا نے کے لئے سیشن جج ساہیوال کی عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے ۔عدالت نے رپورٹ مانگ لی اور ملزموں کے تمام بینک اکائونٹ منجمند کرانے کی بھی در خواست زیر سماعت ہے ۔23۔نومبر2019کو انٹی کر پشن ساہیوال نے ملزموں کے خلاف جعلی بینک اکائونٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کے غبن کا مقدمہ درج کیا تھا۔ڈی جی پی آر آفس کے اکائونٹس آفیسر محمد جاوید یعقوب26۔فروری تک حفاظتی ضمانت قبل ازگرفتاری انٹی کر پشن کورٹ ساہیوال سے عبوری ضمانت پر ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں