ریسکیو1122 ساہیوال نے محرم الحرام کے حوالہ سے رضا کار روںکو طبی امداد دینا شروع کردی

بدھ 12 اگست 2020 18:05

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) ریسکیو1122 ساہیوال نے محرم الحرام کے حوالہ سے رضا کار روںکو طبی امداد دینا شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 ساہیوال ڈاکٹر خالد عبدا لله نے محرم الحرام میںڈیوٹی دینے والے رضاکاروں کو تربیتی امداد کا سلسلہ شروع کردیاہے۔ 60سے زائد رضاکاروں نے طبی امداد کی تربیت لینے کی کلاس میںشرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہیں ریسکیو اہلکاروں نے بہتے ہوئے خون کو روکنے ‘دل اور سانس کے نظام کو مصنوعی طریقے سے بحال کرنے کی عملی تربیت دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد عبدالله نے کہا کہ ہم باہمی رواداری ‘ہمدردی ‘احترام اور خیر خواہی کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت میں کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ تربیت کے مقصد کیلئے امام بارگاہوں اور اہم مقامات پر اہلکاروں اور رضاکاروں پر مشتمل پوسٹیں بھی قائم کی جائیںگی جو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بروقت تیار رہیںگی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں