ساہیوال، گھر سے بھاگنے والے تین بچے پولیس نے تحویل میں لے کرورثاء کے حوالے کردیئے

پیر 21 ستمبر 2020 23:10

ساہیوال ۔ 21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) گھر سے بھاگ کر لاہور کی سیر کے لئے جانے والی3بچوںکو پولیس نے تحویل میںلیکر ورثاء کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میلسی کے رہائشی 3بچے احمد ‘توحید اور حاکم گھر سے بھاگ کر لاہور کی سیر کے لئے بس میں بیٹھ کر جارہے تھے کہ بیرون بس سٹینڈ کے قریب پولیس نے بس میں بیٹھے تینوںکو دیکھ کراتار لیا ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی نے ان سے پوچھا تو تینوں بچوں نے لاہور کی سیر کے لئے جانے کے بارے میں بتایا۔ مزید پوچھنے پر پتہ چلا کہ تینوں بچے گھر سے بھاگ کر سیر کے لئے جارہے تھے جس پر بچوں کے والدین سے رابطہ کرکے انہیں بلاکر بچوںکو بحفاظت ان کی تحویل میں دے دیا۔ شہری حلقوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں