ڈپٹی کمشنر کا دورہ غلہ منڈی، نصب کنڈوں کو درست کرنے کی ہدایت

جمعرات 15 اکتوبر 2020 18:34

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور کے ہمراہ غلہ منڈی ساہیوال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں نصب کنڈوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کنڈوں کو فوری درست کرنے اور پورا تولنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کی فصلوں کا پورا معاوضہ دلایا جائے گا اور کسی مڈل مین یا آڑھتی کو ان کے معاشی استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ زیر تعمیر منڈیوں کے باقی کام مکمل کرنے کیلئے ٹھیکہ دینے کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیاہے۔قبل ازیں انہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا دورہ کیا اور قائم مقام کمشنر کی حیثیت سے کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دلجمعی سے عوام کی خدمت کریں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں تمام وسائل بروئے کار لائیں۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں