ساہیوال،بکری کے لین دین کا تنازعہ، قصاب قتل

اتوار 12 مئی 2024 19:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) نواحی چک 143نو ایل میں بکری کی خریداری کے پیسے کے لین دین پر دکاندار کے باپ کو تین افراد نے چھریاں مار کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک145نو ایل کے محمد آصف کے باپ محمد عاشق نے مالن شاہ روڈ اڈہ 143پر مٹھائی اور قصاب کی دکان بنا رکھی تھی کہ محمد عاشق نے ایک بکری غلام فرید نامی شخص سے خریدی، 7مئی کو جس کی رقم لینے کے لیے رانا نعیم آ گیا اور کہا کہ رقم مجھے دو ،محمد عاشق نے رقم غلام فرید اصل مالک کودینے کی ضد کی جس پر رانا نعیم ، شفاقت حسین اور محمد سلیم نے محمد عاشق کو چھریاں مار کر شدیدزخمی کر دیا جسے بے ہوشی کی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا مگر محمد عاشق زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

پولیس ڈیرہ رحیم نے مقتول کے بیٹے محمد آصف کی مدعیت میں مقدمہ302، 34ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں