ریٹائرڈ ڈائریکٹر پی ٹی سی ایل پر فائرنگ

iگولیاں لگنے سے شدید زخمی ،مقدمہ درج،ایک ملزم گرفتار

منگل 20 اکتوبر 2020 18:36

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) مسجد شہداء فرید ٹائون کے قریب ریٹائرڈ ڈائریکٹر پی ٹی سی ایل اور وزارت دفاع کے ریٹائرڈ آفیسر خالد محمود پر8مسلح افراد کی فائرنگ ۔گولیاں لگنے سے خالد محمود شدید زخمی۔مقدمہ درج۔ایک ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی بلاک فرید ٹائون کے خالد محمو د اپنے ملازم احسان کے ہمراہ مسجد شہداء کے قریب مارکیٹ آئے تو چو ہدری محمدمنصب ،چو ہدری محمد حنیف ،حسن ضیاء اور نا معلوم آتشی اسلحہ سے مسلح آگئے اورخالد محمود پر فائرنگ کر دی ۔

شہریوں میں بھگڈر مچ گئی ۔فائرنگ کی آواز سن کر پولیس آگئی تو ملزم فائرنگ کر تے ہوئے ۔فرار ہو گئے ۔اور ملزم جاتے ہوئے خالد محمود کی 85 ہزار روپے کی نقدی بھی چھین کر لے گئے ۔چو ہدری محمد حنیف اور چو ہدری محمد منصب نے ریٹائرڈ دائریکٹر خالد محمود سے 17لاکھ روپے کے لین دین کا تنازعہ تھا ۔جس پر فائرنگ کر دی ۔پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ اقدام قتل،فائرنگ 149,148,337-1,337/H2ت پ درج کر کے ایک ملزم احسن ضیاء کو گرفتار کر لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں