ساہیوال،حافظ قر آن لڑکی سے جبرا زیادتی دو گرفتار

ہفتہ 25 ستمبر 2021 19:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) نواحی چک52۔فائیو ایل میں حافظ قر آن لڑ کی 16سالہ طالبہ زیبا منظور کو محمد عرفان ،محمد رفیق،منیر احمد نے دو خواتین سمیت اغوا کر کے جبرا آبرو ریزی کی۔پولیس یوسف والہ نے پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ 376 ت پ درج کر لیا اور دو ملزموں عرفان اور محمد رفیق کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق11ستمبر کو قر آن خوانی میں حصہ لینے کیلئے اسکی سہیلی کی ماں آسیہ طالبہ زیبا منظور کولے کر گھر سے نکلی تو ملزموں کے منصوبہ کے مطابق محمد عرفان،محمد رفیق اور منیر احمد ساجدہ بیوہ کے ہمراہ کیری ڈبہ میں نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ملزموں نے زبر دستی ہوس کا نشانہ بنایا ۔

پولیس نی14یوم کی تاخیر سے مقدمہ درج کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں