ساہیوال، ڈاکو بیو پاریوں ،دکانداروں سے ایک لاکھ12ہزار روپے نقدی،5موٹر سائیکل اور چار موبائل لوٹ کر فرار

پیر 27 ستمبر 2021 17:36

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ڈاکو تین بیو پاریوں اور تین دو کانداروں سے ایک لاکھ12ہزار روپے نقدی،5موٹر سائیکل اور چار موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔جی ڑی روڈ پر چک110۔نائن ایل کے بیو پاری ذو الفقار احمد سے دو ڈاکوئوں نے غلہ منڈی موڑ پر پستول دکھا کر موٹر سائیکل نمبر8110۔ایس ایل ایل اور 75ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی۔

نور شاہ ساہیوال روڈ پر چک 87۔سکس آر کے قریب تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی دس ہزار روپے اور موٹر سائیکل نمبر9687۔ایس ایل ایل ایک بیو پاری محمد عمران سے چھین لی اور فرار ہو گئے۔ساہیوال عارف ولاہ روڈ پر چک120۔نائن ایل کے قریب ایک دوکاندار طارق علی سے دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی 5ہزار روپے،موبائل اور موٹر سائیکل اپلائیٹ فار چھین لی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جی ٹی روڈ پر چک107۔بارہ ایل کے قریب تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر ایک دوکاندار محمد زوہیب اقبال سے نقدی ،تین ہزار روپے ،موبائل اور موٹر سائیکل نمبر5716۔یو آر کے چھین کر فرار ہو گئے۔جی ٹی روڈ پر چک107۔بارہ ایل کے قریب خضر عباس دوکاندار سے نقدی6300روپے ،موٹر سائیکل 8607۔یو آر این چار ڈاکو ناکہ پر اسلحہ سے روک کر چھین کر فرار ہو گئے۔ہائوسنگ کالونی میں چک37۔

بارہ ایل کے بیو پاری عبد الرحمن سے دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی 15ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی،فرید ٹائون،کمیر،صدر اور سٹی نے ذو الفقار احمد،محمد عمران،طارق علی،زوہیب اقبال،،خضر عباس اور عبد الرحمن کی مد عیت میں 392ت پ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار کر نے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں