ضلع بھر میں سرکاری محکموں میں کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں

جمعرات 25 نومبر 2021 11:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) سرگودھا کی تحصیل ساہیوال سمیت ضلع بھر میں سرکاری محکموں میں کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں،سرکاری محکموں میں سائلین سمیت افسران و ملازمین کی بغیرماسک آمدورفت دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے کرونا، ایس او پیز میں نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی تحصیل ساہیوال سمیت ضلع بھر کے سرکاری محکموں میں سائلین سمیت افسران و ملازمین کی بغیرماسک آمدورفت جاری رہی، صرف اعلیٰ سکیل کے افسران کی طرف سے طلب کیے جانے والے اجلاسوں میں صرف ماسک کا استعمال کیا جاتاہے جبکہ عام طور پر بیشتر دفاتر میں ماسک کا استعمال ہوتا نظرنہیں آیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں