ساہیوال :نقب زن سر کاری خاتون اہل کار،دو بیو پاریوں کے گھروں سے 28لاکھ37ہزار کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار

دو خواتین گرفتار اہل خانہ کو نشہ ا ٓور چائے پلا کرلوٹنے کا انکشاف

منگل 30 نومبر 2021 20:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) نقب زن سر کاری خاتون اہل کار،دو بیو پاریوں کے گھروں سی28لاکھ37ہزار روپے کی نقدی،زیورات لوٹ کر فرار۔نقب زن دو خواتین گرفتار اہل خانہ کو نشہ آور چائے پلا کر لوٹنے کا اعتراف۔جنرل پوسٹ آفس کالونی میں ایک سر کاری خاتون اہل کار نگہت انجم کے گھر نقب لگا کر نقب زن90ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان مالیت ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

g جیون سٹی میں محمد سعید بیو پاری کے گھرسے نقب زن67ہزار روپے کی نقدی اور چار لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر لے گئے۔فرید ٹائون بی بلاک میں ایک بیو پاری جواد طارق کے گھر سے نقب زن 80ہزار روپے کی نقدی اور21لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی،فرید ٹائون نے تین مقدمات نگہت انجم،محمد سعید اور جواد طارق کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔21لاکھ80ہزار روپے کی فرید ٹائون گھر میں لوٹ مار کر نے والی دو خواتین ارم اور نازیہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش دونوں خواتین نے انکشاف کیا کہ اہل خانہ کو نشہ آور چائے پلا کر لوٹ مار کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں