ساہیوال، نوسر با ز دو طالب علموں سے 18ہزار روپے نقدی ،موبائل لے اڑے

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) سابق صوبائی وزیراور مسلم لیگی ایم پی اے کی کوٹھی کے قریب دو طالب علموں کو نوسر بازوں نے 18ہزار روپے کی نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا۔

(جاری ہے)

ووکیشنل انسٹیٹوٹ فرید ٹائون کے طالب علم خرم رضا اور شہزاداپنے کالج سے چھٹی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ سابق وزیر کی کوٹھی کے قریب کار سے اتر کر ایک نوسر باز ہمراہ چل نکلاجس کے بعداس کے ساتھی دو نوسر بازوں نے آ کردونوں طالب علموں پرجعلی عامل بن کر کرتب دکھاتے ہوئے نقدی او ر موبائل لے کرفرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون نے طالب علم خرم رضا کی مدعیت میں نوسر بازوں کے خلاف مقدمہ379اور420 ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں