ساہیوال،احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش، دوز مینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:04

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) احاطہ کے تنازعہ اور ٹھیکہ کی رنجش پر دو زمینداروں کو چھریاں اور گولیاں مارکر شدید زخمی کر دیا گیا،دونوں کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔تفصیلات کے مطابق چک 53پانچ ایل میں احاطہ کے تنازعہ پر محمد ین، رفاقت ، رمضان بلوچ نے چھریاں ما ر کر محمد سجاول کو شدید زخمی کر دیا۔ محمد سجاول کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا ہے۔

ملزم محمددین قتل کے مقدمہ سے جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کو شبہ تھا کہ سجاول نے اس کا احاطہ فروخت کروا کر مقدمہ پر لگا دیا۔چک 65پانچ ایل میں زمین کے ٹھیکہ کے تنازعہ پر محمد افضل کو محمد اشرف ، صابر، علی نواز اور فیصل نے 8ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ زخمی محمد افضل کو ہسپتال داخل کرا دیا ہے ۔ملزم محمد اشرف کی رضا مندی کے بغیر محمد افضل نے زمین ٹھیکہ پر لے لی تھی اور اس رنجش پر ملزم اشرف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ سے مسلح ہو کر حملہ کر کے فائرنگ کر دی۔پولیس یوسف والا نے محمد سجاد اور احسن ریاض کی مدعیت میں دو مقدمات 324، 452، 34، 148، 149، 337ٹو درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور 6ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں