رینجر ز ملازم کے باپ کی دوکان کوپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:08

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) نواحی چک 122نو ایل میں پنجاب رینجر ملازم کے باپ منیر احمد کی دوکان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ چار لاکھ بیس ہزار روپے کریانہ،جنرل سٹور اور فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

رینجرز ملازم کے باپ نے چک میں کریانہ اور جنرل سٹور کی دوکان بنا رکھی تھی کہ صبح ایک بجے تین نا معلوم ملزموں نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔جس سے تمام اثاثہ جل کر راکھ ہو گیا۔پولیس کمیر نے رینجرز ملازم کاشف منیر کی مدعیت میں تین نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ436ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزموں کو سراغ نہیں چل سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں