ساہیوال کے تمام سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ،چوہدری محمد اکرام

اتوار 19 مئی 2024 20:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سی ای اوایجوکیشن چوہدری محمداکرام کی سربراہی میں ساہیوال کے تمام سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ڈی ای اوسیکنڈری خادم حسین موہل کی نگرانی میں تمام طلبا اور طالبات نے اپنے اپنے سکولوں میں اس انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی اور عہدے داروں کا انتخاب کیا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیوآفیسرایجوکیشن چوہدری محمداکرام نے بتایاکہ سٹوڈنٹس کونسل کے قیام کے سلسلے میں حکومت پنجاب نے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں جس پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز انتخابات عمل میں لائے گئے۔ چار عہدوں پر انتخابات کئے گئے جن میں صدر، نائب صدر،جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔ تما سرکاری سکولوں میں سارا دن انتخابی ماحول رہا۔ ماہرین تعلیم کے مطابق ایسی انتخابی سر گرمیوں اور محدود ذمہ داریوں سے نئی نسل میں سیاسی شعور اور بیداری بھی پیدا ہو گی۔\378

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں