ساہیوال ،پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی تجاوزات کے خلاف اتوار چھٹی والے دن بھی بھرپور مہم جاری

اتوار 3 اگست 2025 17:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر /چیئرمین پیرا بورڈ ساہیوال شاہدمحمود کی ہدایت پر ایس ڈی ای او پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نعمان قیصر کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف اتوار چھٹی والے دن بھی بھرپور مہم جاری ہے، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ،اتوار بازار جہاز گراونڈ،کوٹ خادم علی، نور شاہ روڈ، مڈھالی روڈ، فرید ٹاؤن کی تمام مارکیوں، ہائی سٹریٹ، سرکی بازار، پل بازار، پاکپتن چوک اور باہر والا اڈا پر بھرپور کارروائی کی اور دوکانداروں کی جانب سے سڑکوں پر رکھے سامان، ریڑھیوں اور کاؤنٹرز کے خلاف آپریشن کیا اور انہیں کلیئرکروایا گیا۔

اسی طرح بیرون لاری اڈے پر ہوٹل کے باہر غیر قانونی تعمیرات کو بھی گرایا گیا۔ نعمان قیصر نے بتایا کہ جہاز گراونڈ میں غیر قانونی اتوار کو ختم کیا گیا جس نے پوری سڑک پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اسی طرح سمال انڈسٹریل ا سٹیٹ کی دیوار کے ساتھ غیر قانونی تجاوزات ختم کی گئیں۔ اس موقع پر انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سامان بھی ضبط کرلیا جائے گا۔ایس ڈی ای او پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نعمان قیصر کی سربراہی میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے بھی کاروائیاں کی گئیں۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں