بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 1.44 ارب روپے کے ششماہی قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیا
اتوار 3 اگست 2025 18:07

یہ مالیاتی نتائج بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے 1 اگست 2025 کو منعقدہ اجلاس میں منظور کیے گئے، اور گزشتہ سال اسی عرصے میں رپورٹ کیے گئے 2.44 ارب روپے کے خسارے کے مقابلے میں 3.88 ارب روپے کی نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں۔
بینک کے چیئرمین جناب عبداللہ ناصر عبداللہ حسین لوطاہ نے کہا بینک کی کارکردگی بہتر نیٹ مارک اپ آمدنی، پرانے غیر فعال قرضوں کی وصولیوں، ڈیپازٹس کی اوسط لاگت میں " کمی اور ٹریژری گینز کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
یہ نتائج بینک کی جامع حکمتِ عملی کی کامیابی کا ثبوت ہیں۔ یہ سنگِ میل ہماری ٹیموں کی مسلسل محنت اور وابستگی کا مظہر ہے۔ ہمیں بینک کے مستقبل اور پاکستان کی بحال" ہوتی ہوئی معاشی بنیادوں پر مکمل یقین ہے۔
ششماہی مدت کے بعد، بینک کی مالی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔ 12 ارب روپے کے ایک اسٹریٹجک اثاثے کی کامیاب فروخت اور اسپانسر کی جانب سے 5 ارب روپے کی پیشگی سرمایہ کاری کے ذریعے، جو کہ حصص سرمایہ میں تبدیل کی جائے گی۔
اس کے علاوہ، اسکیم آف ارینجمنٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حتمی مراحل میں ہے، جس کی تکمیل کے بعد بینک کا سرمایہ مزید مضبوط ہو جائے گا۔
بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب جواد مجید خان نے کہا یہ نتائج بینک کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ کی حیثیت رکھتے ہیں، اور بینک مکرّمہ لمیٹڈ کی مینجمنٹ کی کاوشوں کا " اعتراف ہیں۔ یہ کارکردگی تمام اسٹیک ہولڈرز اور مارکیٹ کے لیے ادارے کی بحال شدہ مضبوطی اور استحکام کا پیغام ہے۔ تنظیمِ نو کے مراحل مکمل ہونے کے قریب ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ بینک اب پائیدار منافع کے " راستے پر گامزن ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسپانسر اور چیئرمین کے غیر متزلزل اعتماد اور طویل مدتی عزم پر دلی تشکر کا اظہار کیا، جو بینک کی بحالی کے سفر میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں

سینئر ایڈووکیٹ خواجہ شمس السلام ایڈوکیٹ دلشاد خاں بھٹی ایڈووکیٹ آف بھوبھڑا کے انتقال پر جسٹس ہیلپ ..

سندھ خدمت کمیٹی بلا امتیاز خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، ایڈوکیٹ انوارالحسن

حکومت سندھ ملازم دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے،آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ

بلدیاتی ملازمین کی حقوق کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے پر سید ذوالفقارشاہ کو لاڑکانہ میونسپل ..

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرزفیڈریشن کا 12 اگست سے پنجاب بھر میںاحتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرزفیڈریشن کیپشاور میں سرکاری ملازمین کے احتجاج پر شیلنگ،لاٹھی چارج اور ..

وفاقی انشورنس محتسب کی جانب سے جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے اعزازمیں عشائیہ

اگست یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے،محمدیوسف

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا 4تا 8اگست کا روسٹر جاری

گورنر سندھ کی جانب سے پی ایف یو جے کی 75ویں سالگرہ پر ظہرانے کا اہتمام،ملک بھر سے ممتاز صحافیوں کی شرکت

گڈاپ،فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں 17 سالہ نوجوان ڈوب گیا

پاکستان کی فاطمہ نسیم نے چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع آبائی قبرستان میں سپرد خاک
-
عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، ان کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، علی امین گنڈاپور
-
راولپنڈی ،پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے کپڑے برآمد کرلیے
-
صدر مملکت کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
-
تمام معاشی اشارے درست سمت میں گامزن ہیں، نائب وزیراعظم
-
مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
-
تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 5 اگست کو یومِ سیاہ کا اعلان
-
بنوں‘ سینٹرل جیل کے قیدی کی میٹرک میں تیسری پوزیشن
-
عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا بیان سامنے آگیا
-
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا
-
بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 1.44 ارب روپے کے ششماہی قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیا
-
پاکستان ایران فری ٹریڈ معاہدہ تیار ہو چکا، دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب