ساہیوال،موٹر سائیکل اور ویگن میں تصادم کے نتیجہ میں میاں بیوی جاں بحق

جمعرات 8 اکتوبر 2015 18:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) نور شاہ روڈ پر رتی ٹبی کے قریب تیز رفتار ویگن اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں میاں بیوی جاں بحق واقعات کے مطابق چک 67/4.

(جاری ہے)

Rکا سلیم رضا اپنی بیوی فر حانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر سے واپس اپنے چک جارہے تھے کہ ایک ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کر تے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی ویگن آٹکرائی جس کے نتیجہ میں میاں بیوی مو قع پر ہی جاں بحق ہو گئے پولیس فرید ٹاؤن نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں