12 ربیع الاول کے جلوسوں اور ریلیوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،ڈی پی او ساہیوال

پیر 21 دسمبر 2015 21:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد باقر رضانے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور ریلیوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ 25دسمبر کرسمس ڈے کے حوالے سے گرجا گھروں میں منعقدہ تقریبات کیلئے بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں ۔

یہاں اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کے جلوس کے روٹس پر پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ سفید وردیوں میں ملبوس اہلکار بھی ڈیوٹی دینگے اور وہ شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں گے تاکہ کوئی شرپسندجلوس میں خرابی کا باعث نہ بن سکے انہوں نے کہاکہ ایس ایچ او ز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے اپنے نیٹ ورک کو مزید متحرک کرکے انکی گرفتاری کو یقینی بنائیں اشتہاری مجرمان جن علاقوں میں جاتے ہیں وہاں وارداتوں کی کوشش کرتے ہیں جس کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ انہیں گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے تاکہ وارداتوں کو زیادہ سے زیادہ کنٹرول کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے اچھے کاموں پر انہیں شاباش ضرور دیں اور غلط کاموں کی نشاہدہی بھی ضرور کریں تاکہ کالی بھیڑوں کا محاسبہ اور پولیس کا مورال بلند ہوسکے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں