ڈاکوجنرل سٹور سے لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار

ہفتہ 4 جون 2016 19:55

ساہیوال۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء ) 3نامعلوم نقاب پوش ڈاکوؤں نے جنرل سٹور سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی‘ تفصیلات کے مطابق کھوکھا بازار ساہیوال میں عبدالله فاروق کی سگریٹ ‘بوتلوں اور ٹافیوں کی ہول سیل دوکان ہے جہاں عبدالله فاروق وغیرہ صبح8بجے کے قریب دکانداری کررہے تھے کہ3نامعلوم نقاب پوش ڈاکوموٹرسائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر دکاندار کو کیبن میں بند کردیا اور دو گاہکوں سمیت ڈنڈے کے ساتھ تشدد کیا اور دکان سے دو لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ لی جبکہ دو گاہکوں سے بھی 10/12ہزارروپے لوٹ لئے اور موٹرسائیکل پر فرارہو گئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں