ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ نے ڈی پی ایس کے سالانہ بجٹ 2016-17 کی منظوری دے دی

جمعہ 5 اگست 2016 20:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اگست ۔2016ء ) ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ نے ڈی پی ایس کے سالانہ بجٹ 2016-17 کی منظوری دے دی ہے جس میں آمدنی کا تخمینہ 41 کروڑ40 لاکھ اور اخراجات کا تخمینہ 35 کروڑ 20 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ 6 کروڑ70 لاکھ روپے کے ترقیاتی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی جس میں پری سکول سیکشن میں مزید 8 کلاس رومز کی تعمیر بھی شامل ہے ۔

سالانہ بجٹ کی منظوری ٹرسٹ کے چیئر مین اور کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ کی سربراہی میں ہونیوالے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں دی گئی جو کمشنر آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ٹرسٹ کے وائس چیئر مین اور ڈی سی او ساہیوال شوکت علی کھچی ‘ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل احمد‘ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس اور پرنسپل بر گیڈئیر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے سکول کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا اور حالیہ میٹرک نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی بھی منظوری دی گئی جس میں پری سکول سیکشن میں کلاس رومز کی تعمیر کے علاوہ 40 ہزار لیٹر کے واٹر ٹینک کی تعمیر ،گرلز سیکشن ٹف ٹائلز اور سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانا شامل ہے ۔اجلاس میں چیچہ وطنی کیمپس کے گرلز سیکشن پر فرسٹ فلور تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی گئی جس پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔اجلاس میں پرنسپل برگیڈئیر (ر) سید انوار الحسن کرمانی کی سکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں خدمات کو سراہا گیا اور انہیں 3 سال کیلئے کنٹریکٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا تا کہ سکول کے اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں