ساہیوال ، پتنگ بازی چھتوں سے گرنے پر 2طالب علموں سمیت 7شدید زخمی ، درجنوں افراد گرفتار

جمعہ 10 فروری 2017 19:13

ساہیوال ، پتنگ بازی چھتوں سے گرنے پر 2طالب علموں سمیت 7شدید زخمی ، درجنوں افراد گرفتار
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) ساہیوال میں بسنت پر پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جمعرات کی رات کو شروع ہوا جو آج بھی سارا دن جاری رہا گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اور گلیوں بازاروں میں کھلے عام ہوا ، پتنگ بازی کے دوران گرنے سے 2طالب علموں سمیت 7بچے شدید زخمی ہو گئے ، تمام زخمیوںکو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا جن میں دو بچوںکی حالت تشویش ناک ہے پتنگ بازی کے دوران زخمی ہونے والوںمیں کوٹ فرید خاں کے عبدالغفور کا بیٹا ارحم 8سالہ ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کواٹروں کے دو بچے محمد افضل کا بیٹا عبدالرحمن 12سالہ طالب علم ، غلام مرتضیٰ کا بیٹا علی زیب 20سالہ ، موکل کالونی کے محمد نواز کا ذیشان 5سالہ ، چک 56جی ڈی کے محمد اشرف کا بیٹا سانول 6سالہ ، مسلم بن عقیل کالونی کے محمد آصف کا بیٹا مجتبیٰ 16سالہ طالب علم اور عارف والا سے آئی ہوئی مہمان حاضر عقیل کی 16سالہ بیٹی زینب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بازاروں ، گلیوں ، فرید ٹائون کے قبرستان ، سکیم نمبر 3کے قبرستان کے گرائونڈ ، کوٹ خادم علی شاہ اور طارق بن زیاد کالونی میں کھلے بندوں سارا دن بو کاٹا اور پتنگ بازی ہوتی رہی تاہم پولیس نے درجنوں افراد کو پتنگ بازی کرتے ہوئے پکڑ لیا اور کئی پتنگ بازوں کے والدین کو حوالات کی ہوا کھانا پڑی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں