وزیراعلیٰ پنجاب کی اے ایس آئی عصمت علی شہیدکے گھرجاکر ورثاء سے اظہارتعزیت

بیوہ کوایک کروڑروپے کی امداد اورتاحیات تنخواہ دینے کااعلان

بدھ 15 فروری 2017 22:07

ساہیوال۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا دورہ سا ہیوال، عصمت علی اے ایس آئی شہیدکے گھرجاکر شہید کے ورثاء سے اظہارتعزیت ‘بیوہ کوایک کروڑروپے کی امداد اور تاحیات تنخواہ دینے کااعلان ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف 2 روز قبل لاہوربم دھماکہ میں شہید ہونے والے اے ایس آئی عصمت علی کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرنے کے لئے سا ہیوال کے چک نمبر 95/6-R میں شہید کے گھرپہنچے ، انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کی تین بیٹیوں اور بیٹے کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیا،اس مو قع پر انہوں نے شہید کے بیوی بچوں کے لئے ایک کروڑ روپے کی امداد اور بیوہ کوتاحیات ماہانہ تنخواہ دینے کااعلان کیااور تنخواہ کے سلسلہ میں آئی جی پنجاب کو بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوساہیوال عاطف اکرام کے مطابق بیوہ کااکائونٹ کھلواکر چیک اکائونٹ میں جمع کروادیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں